Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو سری لنکا کا ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ مکی آرتھر کو دو سال کے لیے سری لنکن ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا جائے گا جس کا باقاعدہ اعلان آج یا کل کیا جاسکتا ہے۔۔ ذرائع کے مطابق مکی آرتھر سری لنکا میں موجود ہیں اور اب معاہدے کے اعلان میں صرف رسمی کارروائی ہی باقی ہے۔۔۔ مکی آرتھر کا پہلا اسائنمنٹ دورہ پاکستان ہوگا ۔ اور دلچسپ صورت حال یہ ہے کہ ان کا پہلا اسائنمنٹ ہی اپنی سابق ٹیم کے ساتھ ہوگا اس طرح مصباح الحق اور مکی آرتھر کے مقابلے نے دلچسپ صورت حال پیدا کردی ہے۔ پاکستان کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کو سری لنکا کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا گیارہ دسمبر سے راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل ہوں گے جب کہ دوسرا ٹیسٹ انیس دسمبر سے کراچی میں شیڈول ہے۔