Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

دور حاضر میں بھارتی فاسٹ بولر جیسپریت بھمرا کے سب ہی دیوانے نظر آتے ہیں مگر قومی آلراونڈر عبدالرزاق نے انہیں " بے بی" بولر قرار دے دیا. تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے دور کے زبردست بولرز کا سامنا کیا ہوا ہے اس کے بعد اگر بھمرا جیسے بولرز ہمارے مدمقابل آتے ہیں تو مجھے کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا. عبدالرزاق نے کہا کہ جب ہم اچھے منجھے ہوئے بولرز مثلاً وسیم اکرم،. شعیب اختر اور گلین مک گرا کو کھیل چکے ہوتے ہیں تو ہم میں اعتماد آجاتا ہے جس کے بعد بمراہ جیسے بولرز مشکل نہیں رہتے ہیں اور وہ ہمارے لیے " بے بی" بولر کی مانند ہی ہوتے ہیں. دوسری جانب اپنے دور کے مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بمراہ کی تعریف بھی کی اور کہا کہ بمراہ آج کے بولرز میں سے ایک زبردست بولر ہیں، انہوں نے ڈیبیو کے بعد سے کافی بہتری کی ہے، ان کا بھاگنا اور بال ریلیز بھی بہت اچھا ہے اسی لئے وہ جدید کرکٹ میں کافی موثر ثابت ہورہے ہیں. یاد رہے کہ جیسپریت بمراہ نے اب تک ٹیسٹ میچوں میں 62، ایک روزہ میچوں میں 103 جبکہ شارٹ فارمیٹ میں 51 وکٹیں حاصل کیں ہوئی ہیں.