Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور کپتان بوب ولس گزشتہ روز انتقال کر گئے، بوب ولس نے دس سال سے زائد عرصے تک انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی انہوں نے 1971 میں اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا بوب ولس نے 90 ٹیسٹ اور 64 ون ڈے میچوں میں انگلینڈ ٹیم کی نمائندگی کی تھی، بوب ولس نے اپنے 90 ٹیسٹ میچوں کے کیرئیر میں 325 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں وہ جیمز اینڈرسن اسٹورٹ براڈ اور ایئن بوتھم کے بعد انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے چوتھے بولر رہے جبکہ ون ڈے کرکٹ میں ان کے کریڈٹ پر 60 وکٹیں ہیں، بوب ولس کو 1981 ایشیز سیریز کا ہیرو بھی کہا جاتا ہے 1981 ایشیز سیریز کے ہیڈنگلے ٹیسٹ میچ میں انہوں نے دوسری اننگز میں 8 وکٹیں لیکر انگلش ٹیم کو ناقابلِ یقین کامیابی دلائی تھی اس ٹیسٹ میچ کا شمار ایشیز سیریز کے بہترین میچوں میں ہوتا ہے، بوب ولس کافی عرصہ سے بیماری میں مبتلا تھے اور بدھ کے روز وہ انتقال کر گئے، اس افسوس ناک خبر کے بعد انگلش کرکٹرز نے بھی افسوس کا اظہار کیا