Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے آئی سی سی نے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے، دونوں میچوں میں الگ الگ میچ آفیشلز اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے، پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے مائیکل گف اور رچرڈ کیٹل برو آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے جبکہ ریچرڈ ایلینگ ورتھ پہلے میچ میں تھرڈ امپائر ہوں گے اس کے علاوہ شوزب رضا چوتھے امپائر اور اینڈی پائے کرافٹ کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے، پاکستان سری لنکا کے درمیان کراچی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے بروس اوکسن فورڈ اور جوئل ولسن کو آن فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے اس کے علاوہ گریگری بریتھ ویٹ تھرڈ اور احسن رضا فورتھ امپائر ہونگے جبکہ جیف کرو میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 11 دسمبر کو شروع ہوگا سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 19 سے 23 دسمبر تک جاری رہے گا واضح رہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں