آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ پر کافی تنقید کی جا رہی ہے اور اب آل راؤنڈر عبد الرزاق نے بھی سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے، عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ٹیم میں میرٹ پر نہیں بلکہ نیٹ کی پرفارمنس پر آسٹریلیا جیسے مشکل دورہ پر ٹیم میں شامل کیا گیا انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں شرمناک شکست کی وجہ صرف سلیکٹرز ہیں سابق آل راؤنڈر کا کہنا ہے سلیکٹرز میں اچھے پلیئرز کو جانچنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے، انہوں نے کہا 16 سالہ نسیم شاہ کو ٹیم میں کس بنیاد پر شامل کیا اگر کوئی بولر کپتان کو نیٹس میں پریشان کر رہا ہے تو اس کس یہ مطلب نہیں اسے ٹیم کا حصہ بنا دیا جائے، آل راؤنڈر نے فہیم اشرف کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان میں ایک بہترین آل راؤنڈر بننے کی صلاحیتیں موجود ہے انہیں اپنی فٹنس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے فہیم اشرف اگر خود پر مزید محنت کریں تو وہ پاکستان ٹیم کے ایک اہم کھلاڑی بن سکتے ہیں