Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین شرجیل خان پی ایس ایل میں ایک مرتبہ پھر جلوے دکھانے کیلئے تیار ہیں، شرجیل خان نے کراچی میں یو بی ایل اسٹیڈیم پر پریکٹس شروع کردی ہے، یو بی ایل اسٹیڈیم میں شرجیل خان کے پہنچتے ہی فینز نے ان کو دیکھ کر سیلفیاں لینے بھی پہنچ گئے تھے شرجیل خان نے فاسٹ بولر رومان رئیس کی گیند پر کافی دیر تک پریکٹس کی تھی پریکٹس کے بعد شرجیل خان فخر زمان سے بھی بات کرتے نظر آئے، جارحانہ اوپنر سزا کے بعد ری ہیب پروگرام مکمل کررہے ہیں ری ہیب پروگرام کے تحت شرجیل خان کا لیکچر آئندہ دو سے تین روز میں متوقع ہے، جارحانہ اوپنر شرجیل خان پی ایس ایل کی گولڈ کیٹیگری میں شامل ہیں، شرجیل خان کو پی ایس ایل سیزن 2 کے دوران اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں 5 سال کی پابندی کی سزا سنائی گئی تھی، شرجیل خان ایک ٹیسٹ، 25 ون ڈے انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں انہوں نے 15 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں