Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ناردرن کرکٹ ٹیم نے قائداعظم ٹرافی کےفائنل کےلئےکوالیفائی کرلیا۔ فائنل میں رسائی پر ناردرن کےکھلاڑیوں نے کیک کاٹ کر جشن منایا۔ قائداعظم ٹرافی کی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ کراچی کےیوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں قائداعظم ٹرافی کےاہم میچ میں ناردرن اور خیبرپختونخوا کےدرمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ ناردرن کی جانب سے دئے گئے دو سو پینتالیس رنز ہدف کےتعاقب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم دوسوپانچ رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔ ناردرن نے انتالیس رنز سےمیچ جیت کرفائنل میں رسائی حاصل کرلی۔جیت پرناردرن کےکھلاڑیوں نےکیک کاٹا اور فائنل میں رسائی کا جشن منایا۔ناردرن کےکھلاڑی سہیل تنویر نےفائنل میں جیت کی اسپرٹ برقرار رکھنےکاعزم کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے جس طرح سے کم بیک کیا ہے سب کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔نئے سسٹم میں کھلاڑیوں کو تھوڑا ٹائم لگا۔ لیکن جسطرح ہم نے پک اپ کیا ہے۔ امید ہے اسکو جاری رکھیں گے اور فائنل بھی جیتیں گے۔ قائداعظم ٹرافی کا فائنل میچ ستائیس دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ناردرن اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کےدرمیان کھیلاجائےگا۔