Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز میں شائقین کی حوصلہ افزائی کے لئے پی سی بی نے ٹکٹوں کی قیمت صرف پچاس روپے مقرر کی ہے۔ اسکول اور کالجز کو ٹکٹ مفت بھی دئے جائیں گے۔۔۔ راولپنڈی اسٹیڈیم کےشعیب اخترانکلوژر کے ٹکٹ پچاس روپے میں دستیاب ہوں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے جاویدمیاں داد ، فضل محمود، قائد، وسیم اکرم، عمران خان، اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژرز کے ٹکٹوں کی مالیت پچاس روپے مقرر کی گئی ہے۔۔ دیگرانکلوژرز کے ٹکٹ اعزازی طور اسکول اور کالجز کو مفت تقسیم کئے جائیں گے۔ راولپنڈی اور کراچی کےمیچز کےآن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز سات دسمبر سے ہوگا۔ نجی کورییئرکمپنی کے آؤٹ لیٹ سے راولپنڈی کے میچ کے ٹکٹ سات دسمبر جبکہ کراچی کےمیچ کےٹکٹ نو دسمبرسے دستیاب ہوں گے۔ شائقین کرکٹ اس بار ایک شناختی کارڈ پر دس ٹکٹ خرید سکیں گے۔ پاکستان اور سری لنکا دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے گیارہ دسمبر سے مدمقابل ہوں گے۔