Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی کے دسویں راونڈ میں بلوچستان اور سندھ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا میچ بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ 44 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی بلوچستان کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 181 رنز بنائے تھے کہ میچ کے لیے مقررہ وقت ختم ہوگیا۔ بلوچستان کے اوپنر عمران بٹ نے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ا س سے قبل 471ر نز کے جواب میں سندھ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 515 رنزبناکر آؤٹ ہوئی۔ مڈل آرڈر بیٹسمین فوا دعالم نے میچ کے آخری روز سنچری اسکور کی۔ وہ 116رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ فواد عالم نے اس قائد اعظم ٹرافی میں اپنی چوتھی سنچری اسکور کی ہے جس میں ایک ڈبل سنچری بھی شامل ہے۔ ان کی جانب سے قائد اعظم ٹرافی کی ابتدا تو اچھی نہیں رہی تاہم چار راونڈز کے بعد ان کی فارم واپس آئی۔۔ دس میچز کی تیرہ اننگز میں فواد عالم نے اکہتر کی اوسط سے 781 رنز اسکور کیے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم میں جگہ بناپاتے ہیں یا نہیں۔