Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے دسویں راؤنڈ کا میچ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا اور راؤنڈر کے آخری میچ میں ظفر گوہر پر جرمانہ لگ گیا، سینٹرل پنجاب کے کھلاڑی ظفر گوہر پر امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے کی وجہ سے جرمانہ عائد کردیا گیا ،ظفر گوہر پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا، ظفر گوہر لیول 1 جرم کا مرتکب پائے گئے امپائرز آل حیدر اور راشد ریاض نے ظفر گوہر کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا، ظفر گوہر قائداعظم ٹرافی میں اب تک شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے، ظفر گوہر نے سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے دس میچوں میں 31.66 کی اوسط سے 38 وکٹیں اپنے نام کی ہیں، ظفر گوہر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے بولر ہیں