Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے چوتھی سینچری بناڈالی، میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ فواد عالم کی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم میں واپسی کے امکان ہیں، فواد عالم کا ایک انٹرویو گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کسی بندے سے نہیں اللّٰہ سے امید ہے کہ ٹیم میں واپسی ہوگی انہوں نے کہا قومی ٹیم میں کھیلنے کیلئے ہی ڈومیسٹک میں پرفارم کر رہا ہوں، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہر میچ میں سو فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں قومی ٹیم میں بھی میری یہی کوشش ہوگی، فواد عالم کہتے ہیں کہ اگر ٹیم میں واپسی ہوئی تو پرفارمنس کا پریشر ہوگا لیکن کوشش کروں گا کہ اس دباؤ کو اچھی طرح ہینڈل کروں، فواد عالم مزید کہتے ہیں کہ طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوگی موقع ملا تو اپنا ڈیبیو ہی سمجھ کر کھیلوں گا