Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقا میں مزانسی سپر لیگ کا دوسرا سیزن جاری ہے، لیگ میں دلچسپ میچز کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے فاتحانہ انداز بھی مشہور ہورہے ہیں، پارل راکس کی نمائندگی کرنے والے تبریز شمسی لیگ میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کر رہے ہیں انہوں نے ڈربن ہیٹ کے خلاف میچ میں وہان لوبے کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد خوشی کا اظہار بہت یونیک انداز میں کیا جیسے کوئی جادوگر اپنا جادو دکھاتا ہے، تبریز شمسی نے وہان لوبے کی وکٹ لینے کے بعد ہاتھ میں موجود رومال سے لکڑی نکال کر دکھائی اس جادوئی انداز سے گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں بھی دنگ رہ گئے جبکہ آوٹ ہونے والے بیٹسمین بھی تبریز شمسی کی اس دلچسپ جشن کے بعد مسکراتے نظر آئے، اسپنر تبریز شمسی اس سے پہلے بھی میچوں میں بھی حریف کو آوٹ کرنے کے بعد اسی اسٹائل سے خوشی کا اظہار کرچکے ہیں