ٹیسٹ فاسٹ بولر سہیل خان گزشتہ دو سالوں سے قومی ٹیم سے باہر ہیں اور ٹیم میں واپسی کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہت محنت کر رہے ہیں، سہیل خان کا ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے بوئے کہنا یے ٹیم سے باہر رہ کر دو سالوں میں خامیوں پر بہت محنت کی ہے، 35 سالہ فاسٹ بولر کا کہنا ہے دو تین سال کی کرکٹ باقی ہے اور اب قومی ٹیم کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں، سہیل خان کا کہنا ہے موجودہ چیف سلیکٹر اور کوچ مصباح الحق کی قیادت میں بہت کرکٹ کھیلی ہے اور وہ مجھے اچھی طرح جانتے ہیں مکمل فٹ ہوں اور ڈومیسٹک میں بھی پرفارم کر رہا ہوں امید ہے جلد ہی پاکستانی ٹیم میں واپسی کروں گا، انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی فارمیٹ میں موقع ملا تو کوشش کروں گا اچھی کارکردگی دکھاؤں، سہیل خان کا مزید کہنا ہے کہ انٹرنشنل کرکٹ میں 25 کی بیٹنگ اوسط ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ بیٹنگ سے میں وہ ٹیم میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں