Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کی جانب سے اہم فیصلہ سامنا آ گیا۔ چیئرمین پی سی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف ایگزیکٹو وسیم خان کرکٹ کمیٹی سے دستبردار ہو گئے ہیں اور اس عہدے پر کسی سابق کرکٹر کو تعینات کیا جائے گا۔ احسان مانی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کمیٹی آزادانہ حیثیت رکھتی ہے جس کی الگ اہمیت ہو گی۔
انہوں نے بتایا کہ کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کا اعلان جنوری میں متوقع ہے جبکہ ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر نے معاہدے میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وہ مستقل کام کرنے کے خواہشمند نہیں ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ مدثر نذر کا معاہدہ مئی میں ختم ہو گا اور ہم ان کی خدمات کے معترف ہیں۔ پی سی بی اب اشتہار کے ذریعے نئے عہدے کے لیے سابق کرکٹر کا انتخاب کرے گا۔