Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاک سرزمین پر دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہونے جا رہی ہے۔ 11 دسمبر کو پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا اہم دن ہو گا کیونکہ اس روز دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ پاکستان واپس آ رہی ہے۔
اس تاریخی دن کو مزید یادگار بنانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے لیجنڈری پلیئر بندولاورنا پورا اور پاکستان کے لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کو پہلے ٹیسٹ میچ میں خصوصی شرکت کی دعوت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پہلی بار مارچ 1982 کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں۔ اس میچ میں پاکستان کی قیادت جاوید میانداد اور سری لنکا کی کپتانی بندولاورنا پورا نے کی۔
اسی مناسبت سے پی سی بی نے دونوں سابق کپتانوں کو 11 دسمبر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ دونوں سابق کپتانوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا دعوت نامہ قبول کر لیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا دعوت نامہ قبول کرنے پر دونوں کپتانوں کا مشکور ہوں اور پی سی بی سابق کرکٹرز کی خدمات کا معترف ہے۔