Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز ہو چکا ہے مگر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی اس سلسلے میں کاوشیں جاری ہیں۔ پی سی بی نے بنگلہ دیش کو ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیشکش کر دی ہے۔ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کو 2020 میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس میں دو ٹیسٹ میچز اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ساتھ کراچی میں ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کا خواہشمند ہے لیکن بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) ابھی تک دورہ پاکستان کے لیے حتمی فیصلہ نہیں کر سکا۔ بی سی بی کی جانب سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ دورہ پاکستان کے لیے حکومتی اجازت کے منتظر ہیں۔