Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق تین سال تک چیف سلیکٹر کے عہدے پر فائز رہے۔ فواد عالم کی ڈومیسٹک میں مسلسل پرفارمنس کے باوجود انضمام الحق نے انہیں موقع نہ دیا اور ہر بار یہی کہا کہ کسی کھلاڑی کے لیے دروازے بند نہیں کیے۔
جب وہ چیف سلیکٹر نہیں رہے تو کچھ روز پہلے ایک انٹرویو کے دوران ان سے یہ سوال ہوا کہ اپنے دور میں انہوں نے فواد عالم کو موقع کیوں نہیں دیا جس پر انضمام الحق نے جواب دیا کہ کچھ کھلاڑی صرف ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے ہوتے ہیں؟
سابق چیف سیلکٹر نے کہا کہ آپ مارک رام پرکاش کو دیکھ لیں، انہوں نے ڈومیسٹک میں رنز کے انبار لگائے مگر انٹرنیشنل کرکٹ میں موقع نہیں ملا۔
فواد عالم سے جب پریس کانفرنس میں یہ سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ میری یہ اوقات نہیں کہ انضمام بھائی کو جواب دوں، وہ ایک لیجنڈ کھلاڑی ہیں اور میں ان کے قریب بھی نہیں آ سکتا اس لیے اس بات پر کوئی جواب نہیں دوں گا۔