قومی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جوڑی پاکستان اور بھارت میں بہت مشہور ہے۔ شعیب ملک نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے 2010 میں شادی کی تھی۔ ثانیہ مرزا نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شعیب ملک سے ملاقات کس طرح ہوئی۔
ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کو تھوڑا بہت جانتے تھے اور سوشل میڈیا پر فالو کرتے تھے لیکن ایک دن ہم آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ کے ایک ریسٹورنٹ میں رات کو اچانک ملے۔ انہوں نے بتایا کہ اس شہر میں 6 بجے کے بعد پرندے یا جانور بھی نظر نہیں آتے۔
ثانیہ مرزا نے کہا کہ پہلے مجھے لگتا تھا قسمت نے ہمیں اس ریسٹورنٹ میں ملایا لیکن ایسا نہیں ہے، شعیب ملک کو معلوم تھا کہ میں اس ریسٹورنٹ میں ہوں اور وہ پوری پلاننگ کر کے مجھ سے ملنے وہاں آئے تھے۔