Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ڈائریکٹر مدثر نذر کا کنٹریکٹ 31 مئی 2020 کو ختم ہو جائے گا۔ مدثر نذر نے یکم جون 2016 کو یہ عہدہ سنبھالا تھا اور ان کے کنٹریکٹ کی مدت ابتدائی طور پر تین سال مقرر تھی۔ مدثر نذر نے مدت ملازمت میں مزید توسیع نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
رواں سال مدثر نذر کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی تھی۔ مدثر نذر کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے ساتھ کام کرنا اطمینان بخش رہا ہے اور پہلے ہی تین سال تک کام کرنے کا سوچ کر آیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال کی توسیع دوستوں کے مشورے پر لی تھی لیکن اب اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں اور واپس برطانیہ جا رہا ہوں۔
پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ ہم مدثر نذر کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، بطور ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔