پاکستان میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے۔ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں 11 سے 15 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 11 سے 13 دسمبر تک جڑواں شہروں سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے 11 دسمبر کو خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں، کوئٹہ، زیارت، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ 12 دسمبر کو بھی اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
یاد رہے دس سال بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ہونے والا پہلا ون ڈے میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا تھا۔