Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم دو میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ چکی ہے۔ مہمان ٹیم اپنے اہم فاسٹ باؤلر سرنگا لکمل کے بغیر دورہ پاکستان پر آئی ہے۔ سرنگا لکمل ڈینگی بخار میں مبتلا ہو کر ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔ ان کی جگہ اسیتھا فرنینڈو کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
سرنگا لکمل نے 59 ٹیسٹ میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 141 وکٹیں اپنے نام کیں۔ اسیتھا فرنینڈو نے سری لنکا کی طرف سے ابھی تک کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا۔ انہوں نے 27 فرسٹ کلاس میچوں میں 69 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
یاد رہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر سے راولپنڈی اور دوسرا ٹیسٹ 19 دسمبر سے کراچی میں شروع ہو گا۔