Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت کو شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔ دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا تو میزبان ٹیم بھارت نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور کیے۔
بھارت کی طرف سے شیوم دوبے 54 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ پہلے میچ کے ہیرو ویرات کوہلی 19 رنز ہی اسکور کر سکے۔ ہدف کے تعاقب میں لینڈل سمنز اور ایون لیوائس پر مشتمل ویسٹ انڈیز کی اوپننگ جوڑی نے ٹیم کو 73 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
مہمان ٹیم نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 18.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔ لینڈل سمنز نے 45 گیندوں پر 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں چار چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔
نکولس پورن نے 18 گیندوں پر برق رفتار 38 رنز اسکور کیے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔ لینڈل سمنز کو شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔