Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان شیڈول دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 11 دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گی۔ ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹری ٹیم کے نام سامنے آ گئے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے رمیز راجہ اور بازید خان جبکہ سری لنکا کی طرف سے رسل آرنلڈ اور روشان ابےسنگھے کمنٹری پینل میں شامل ہوں گے۔
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈینی موریسن بھی کمنٹری ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ڈینی موریسن نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ اس ہفتے پاکستان میں تاریخی ٹیسٹ سیریز شروع ہونے جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں بازید خان اور رمیز راجہ سے ملنے کا انتظار کر رہا ہوں اور توقع کر رہا ہوں کہ اس دفعہ مزے کا باربی کیو اور ہمیشہ کی طرح اچھا کھانا کھانے کو ملے گا۔