Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں ہونے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ناصر جمشید نے برطانوی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا۔
ناصر جمشید کو برطانوی عدالت کی طرف سے سنائی جانے والی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ناصر جمشید پر دس سال کی پابندی پہلے ہی لگائی جا چکی ہے۔
ناصر جمشید کے علاوہ یوسف انور اور محمد اعجاز نامی بکیز بھی اس اسپاٹ فکسنگ کیس میں اپنے جرم کا اعتراف کر چکے ہیں۔ سماعت کے دوران انکشاف ہوا کہ ایک پولیس آفیسر نے سٹہ باز بن کر بکیز سے ملاقات کی تھی اور اس ملاقات میں ناصر جمشید بھی شریک تھے۔
یاد رہے پی ایس ایل ٹو میں سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں شرجیل خان اور خالد لطیف پر پابندی لگائی گئی۔ شرجیل خان کے اعتراف جرم کے بعد ان کی آدھی سزا معطل کر دی گئی تھی اور وہ اب پی سی بی کے بحالی پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔