Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عباس کاؤنٹی کرکٹ کے آئندہ سیزن میں بھی حصہ لیں گے۔ محمد عابس اس مرتبہ ناٹنگھم شائر کی طرف سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ وہ کاؤنٹی چیمپئن شپ 2020 کے ابتدائی نو میچوں کے لیے ناٹنگھم شائر کو دستیاب ہوں گے۔ پاکستانی فاسٹ باؤلر نے کاؤنٹی کرکٹ کے گزشتہ دو ایڈیشنز میں لیسٹرشائر کی نمائندگی کی تھی۔
ناٹنگھم شائر کے ہیڈکوچ پیٹر مورس نے کہا ہے کہ محمد عباس ٹیسٹ کرکٹ کے بہت اچھے باؤلر ہیں، ہمیں معلوم ہے انہوں نے لیسٹرشائر کی طرف سے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کی کنڈیشنز میں اچھا پرفارم کیا تھا اور وہ کاؤنٹی کے شیڈول میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔
کاؤنٹی چیمپئن شپ 2020 میں محمد عباس اپنا پہلا میچ اپنی سابقہ ٹیم لیسٹرشائر کے خلاف کھیلیں گے جس کا آغاز ناٹنگھم شائر کے ہوم گراؤنڈ پر 12 اپریل سے ہو گا۔
#Pakistan#Nottinghamshire