بنگلہ دیش کی سینیئر کرکٹ ٹیم کو آئندہ سال جنوری میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز شیڈول ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کا مجوزہ شیڈول بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو بھجوا دیا ہے لیکن بنگلہ دیشی بورڈ کو حکومت کی طرف سے ابھی تک گرین سگنل نہیں ملا۔
بی سی بی کی کرکٹ آپریشنز کمیٹی کے چیئرمین اکرم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم پاکستان سے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کو تقسیم کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔ پی سی بی نے بنگلہ دیش کو ڈے نائٹ ٹیسٹ کی پیشکش بھی کی تھی جس پر انہوں نے کہا کہ اس بارے میں بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔
اکرم خان نے مزید کہا کہ اگر ہمیں کسی وجہ سے حکومت کی طرف سے گرین سگنل نہیں ملتا ہے تو پھر ہمیں کسی نیوٹرل وینیو پر سیریز کے انعقاد کے لیے تبادلہ خیال کرنا ہو گا۔