Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قائد اعظم ٹرافی 2019 میں بلوچستان کی نمائندگی کرنے والے عمران بٹ ابھی تک ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں لیکن ان کی ٹیم ایونٹ کے فائنل میں جگہ نہیں بنا سکی۔ عمران بٹ نے نو میچوں کی 17 اننگز میں 62.27 کی اوسط سے 934 رنز اسکور کیے ہیں جس میں ان کی چار سنچریاں اور تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔
عمران بٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اس حد تک بہت خوش ہوں کہ میں نے اس سیزن میں کس طرح پرفارم کیا ہے لیکن مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ میں اس بار اس سے بھی بہتر کر سکتا تھا، بطور پروفیشنل ایک شخص کبھی بھی اپنی پرفارمنس سے مطمئن نہیں ہو سکتا اور ہونا بھی نہیں چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس سیزن میں کوئی بھی نمایاں فاسٹ باؤلر نہیں ملا، اگر مجھے اس سیزن میں سے ایک ایسے باؤلر کا نام دینا پڑا جس نے مجھے متاثر کیا تو وہ حارث رؤف ہو گا اور صرف اس وجہ سے کہ وہ واحد فاسٹ باؤلر تھا جس نے میچ کی دونوں اننگز میں مجھے آؤٹ کیا۔