Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز سابق بیٹسمین برائن لارا نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں انفرادی طور پر *400 رنز بنا کر جو ریکارڈ قائم کیا ہے اس کو پندرہ سال گزرنے کے بعد بھی کوئی کھلاڑی توڑ نہیں سکا۔
برائن لارا کے یہ *400 رنز کسی پہاڑ کی مانند تصور کیے جاتے تھے جس کو سر کرنا ناممکن لگتا تھا مگر حال ہی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ایڈیلیلڈ ٹیسٹ میچ میں ڈیوڈ وارنر نے *335 رنز بنائے۔
ڈیوڈ وارنر کی بیٹنگ کو دیکھتے ہوئے ایسا لگ رہا تھا کہ برائن لارا کا یہ ریکارڈ بس ٹوٹنے ہی والا ہے مگر موقع کی مناسبت سے آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے اننگز ڈیکلئیر کرنے کا فیصلہ کیا۔
اب برائن لارا نے اس ریکارڈ کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ہے۔ برائن لارا نے دو بھارتی بلے بازوں کا نام لیتے ہوئے کہا کہ یہ دو بیسٹمین ہیں جو میرے *400 رنز کا ریکارڈ توڑنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
برائن لارا نے کہا کہ روہت شرما اور پرتھوی شا ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ برائن لارا نے بھارتی اوپنر روہت شرما کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر کبھی ایسا ہوا کہ ان کا دن اچھا ہوا تو وہ انفرادی طور پر 400 رنز بنا کر میرا ریکارڈ توڑ دیں گے جبکہ پرتھوی شا وہ دوسرا بیسٹمین ہو گا جو شاید میرا پندرہ سالہ ریکارڈ اپنے نام کر سکتا ہے۔