Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونے والے عثمان شنواری ہوم ٹیسٹ سیریز میں زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ پاکستان ٹیم نے راولپنڈی میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔ ہیڈکوچ مصباح کی زیرنگرانی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں ہوئیں۔
پریکٹس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان شنواری نے کہا کہ بہت خوشی ہے مجھے پہلی مرتبہ ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، کوشش کروں گا جس طرح ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں پرفارم کر رہا ہوں اسی طرح ٹیسٹ کرکٹ میں بھی پرفارم کروں۔
عثمان شنواری نے کہا کہ پی سی بی کا مشکور ہوں کہ انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی موقع دیا، فرسٹ کلاس کا سیزن اچھا گزرا ہے اسی پرفارمنس کو جاری رکھنے کی کوشش کروں گا۔
عثمان شنواری نے مزید کہا کہ پنڈی اسٹیڈیم میں بہت سے میچز کھیلے ہیں اور یہاں کھیلنے کا تجربہ ہے لیکن یہ اب پتہ چلا کہ یہاں آسٹریلین گراس لگی ہوئی ہے۔