Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

راولپنڈی اسٹیڈیم پندرہ سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کرے گا۔ اس میدان پر آخری ٹیسٹ میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گا تھا۔ اس گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ 9 دسمبر 1993 کو پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہوا۔ پاکستان نے اس میچ میں 52 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ 2004 تک اس گراؤنڈ پر آٹھ ٹیسٹ میچز ہوئے۔
آٹھ ٹیسٹ میچز میں سے پاکستان نے تین میں کامیابی حاصل کی، تین میں شکست ہوئی جبکہ دو میچز ڈرا ہوئے۔ آخری مرتبہ پاکستان اور بھارت 2004 میں اس گراونڈ پر ٹکرائے۔ اس میچ میں پاکستان کو ایک اننگز اور 131 رنز سے شکست ہوئی۔
اس گراؤنڈ پر سب سے بڑا ٹوٹل بھارت نے اسی میچ میں بنایا۔ راہول ڈریوڈ کے 270 رنز کی بدولت بھارت نے 600 رنز بنائے اور پاکستان ٹیم 224 اور 245 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
حال ہی میں پی سی بی نے انٹرنیشنل میچز اور پی ایس ایل کے لیے راولپنڈی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کی ہے۔