Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی شکست پر سابق آسٹریلوی کپتان این چیپل نے اظہر علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ این چیپل نے کہا ہے کہ پاکستان نے دورہ آسٹریلیا کے لیے اچھی تیاری کی تھی، آسٹریلیا کی باؤنسی وکٹوں پر پاکستانی بیٹسمینوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن آسٹریلیا میں ذہین اور اچھا کپتان ساتھ لانا بھول گئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کپتان اظہر علی نے چھوٹی چھوٹی چیزوں پر دھیان نہیں دیا جبکہ ان کی فیلڈنگ پلاننگ تو سمجھ سے باہر تھی۔ سابق کپتان نے کہا کہ انتہائی بری فلیڈ سیٹنگ نے نوجوان بولرز کو پریشان کر دیا تھا۔
این چیپل نے ہیڈکوچ مصباح الحق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی 2016 میں اسی طرح کی پلاننگ کی تھی اور اظہر علی نے انہی کی کپتانی کو فالو کیا۔