Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان چیئرمین کرکٹ کمیٹی کے عہدے سے دستبردار ہو چکے ہیں۔ سابق کپتان اور رکن کرکٹ کمیٹی وسیم اکرم چیئرمین بننے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی عہدیدار جلد وسیم اکرم سے اس حوالے سے بات کریں گے اور انہیں چیئرمین بننے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کرکٹ کمیٹی کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ کمیٹی کو سابق کرکٹرز کے ہاتھوں میں دے کر انہیں خودمختار بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی کرکٹ کمیٹی کو وسیم خان سمیت پی سی بی میں کام کرنے والے ہر شخص سے سوال کرنے کا حق ہو گا۔
کرکٹ کمیٹی میں وسیم خان اب صرف رکن کی حیثیت سے شامل ہوں گے۔ پی سی بی کمیٹی کا اعلان اگلے پندرہ روز میں کر دے گا جبکہ بنگلہ دیش سیریز سے قبل کمیٹی کا اجلاس ممکن ہے۔