Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں نیپال کے باصلاحیت لیگ اسپنر سندیپ لیمیچانے لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ تھے۔ سندیپ لمیچانے نے ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے۔ سندیپ لمیچانے نے پاکستان آ کر بھی پی ایس ایل کے میچز کھیلے تھے۔
ایک انٹرویو میں ان کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ایس ایل فور میں کراچی میں کھیل کر بہت خوشی ملی، میرا دنیا کے تمام کھلاڑیوں کے ساتھ بہت شاندار انداز میں استقبال کیا گیا تھا۔ سندیپ لمیچانے کہتے ہیں کہ جو عزت مجھے پاکستان میں دی گئی وہ میں کبھی نہیں بھول سکتا۔
سندیپ لمیچانے نے نیپالی کرکٹ ٹیم کی جانب سے 24 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 43 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔ نوجوان بولر بگ بیش لیگ، آئی پی ایل اور دنیا کی بڑی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں ایکشن میں ہوتے ہیں۔
ان کا ماننا ہے کہ فرنچائز کرکٹ کتنی بھی کھیل لیں لیکن نیپال کی جانب سے اگر انہوں نے ایک ٹیسٹ میچ بھی کھیل لیا تو وہ اس سب سے بہت زیادہ اہم ہو گا۔ یاد رہے سندیپ لمیچانے پی ایس ایل فائیو میں بھی پلاٹینم کیٹگری میں ڈرافٹ کا حصہ تھے لیکن انہیں اس مرتبہ کسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا۔