Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دس سال کے طویل عرصے میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں کئی تبدیلیاں اور اتار چڑھاؤ آئے۔ قومی ٹیم نمبرون بنی اور اب آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ دس سال نو ماہ اور آٹھ دن کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ واپس آ گئی ہے۔ 3 مارچ 2009 کے بعد پاکستان پہلی مرتبہ ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ کھیل رہا ہے۔
پوری پاکستان ٹیم ہوم گراؤنڈ پر اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔ دس سال میں پاکستان کی جانب سے 46 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا، چھ کھلاڑی ایک ٹیسٹ میچ کے بعد ہی ڈراپ ہو گئے، بیس کھلاڑی ایسے ہیں جو اب تک پانچ ٹیسٹ میچز بھی نہیں کھیل سکے۔
گھر سے ٹیسٹ کرکٹ جانے کے بعد پاکستان نے 36 سیریز کھیلیں جس میں سے 13 میں فتح ملی، 12 میں شکست ہوئی اور بقیہ سیریز ڈرا ہوئیں۔ اس دوران پاکستان نے یو اے ای میں 12 ہوم سیریز کھیلیں، چھ جیتیں، دو میں شکست ہوئی۔ اور چار ڈرا رہیں۔
مجموعی طور پر پاکستان نے دس سال میں 88 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں سے 33 میں فتح ملی، 41 میں شکست ہوئی اور 14 میچز ڈرا ہوئے۔