Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

شرجیل خان نے قومی ٹیم اور پروفیشنل کرکٹ میں واپسی کی راہیں مزید آسان کر لی ہیں۔ اوپننگ بیٹسمین کا بحالی پروگرام تقریباََ مکمل ہو چکا ہے۔ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں ڈھائی برس سزا کاٹنے والے قومی بیٹسمین شرجیل خان نے بحالی پروگرام کے تحت پاکستانی کرکٹرز کو لیکچر دیا۔
اسلام آباد کے ہوٹل میں شرجیل خان نے کھلاڑیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کیا، ساتھی کھلاڑیوں سے معافی بھی مانگی اور انہیں کرپشن سے دور رہنے کی تلقین کی۔ اس دوران شرجیل خان جذبات قابو میں نہیں رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔
لیکچر دینا شرجیل خان کے بحالی پروگرام کا آخری مرحلہ تھا۔ اس سے پہلے وہ جونیئر کرکٹرز کو بھی اس بارے میں لیکچرز دے چکے ہیں۔ شرجیل خان پی ایس ایل میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انھیں کراچی کنگز نے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔