Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہو چکا ہے۔ شاہینوں کے پاس سیریز میں رینکنگ بہتر بنانے کا موقع ہے۔ آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں سری لنکا 95 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ قومی ٹیم کا 80 پوائنٹس کے ساتھ آٹھواں نمبر ہے۔
اظہر الیون سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے یا ڈرا کرنے پر بھی رینکنگ میں آٹھویں سے ساتویں پوزیشن پر آ جائے گی۔ سیریز میں شکست پر پاکستان کی آٹھویں رینکنگ برقرار رہے گی۔
پاکستان ٹیم سیریز میں سری لنکا کو کلین سوئپ کرنے کی صورت میں اچھے پوائنٹس حاصل کر سکتی ہے اور پھر مستقبل قریب میں اس کی چھٹی پوزیشن کے امکانات بھی روشن ہو جائیں گے۔
سیریز کے نتیجہ کا سری لنکا کی رینکنگ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ پاکستان کو کلین سویپ کرنے کے بعد بھی آئی لینڈرز چھٹے نمبر پر ہی رہیں گے تاہم ان کے پوائنٹس میں اضافہ ہو جائے گا۔