Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انجری کے باوجود ریمپ پر واک کرنے والے فاسٹ باؤلر حسن علی نے ناقدین کو جواب دیا ہے۔ بھارتی فین کو ہندی میں ٹویٹ کا جواب دیا اور کہا کہ آپ کو میری فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ حسن علی کمر کے بعد پسلی کی انجری کا شکار ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کی ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ ریمپ پر واک کرتے دکھائی دیے اور انھوں نے اپنے روایتی جشن کا انداز بھی دکھایا۔
فینز کی جانب سے تنقید پر حسن علی نے کہا کہ وہ ساٹھ سے ستر فیصد تک فٹ ہو چکے ہیں اور مکمل صحتیابی کے لیے بہت محنت کر رہے ہیں۔ حسن علی نے کہا کہ وہ ان دنوں بہت مشکل دور سے گزر رہے ہیں اور فینز سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہیں۔
ایک بھارتی فین کو ہندی میں جواب دیتے ہوئے حسن علی کا کہنا تھا کہ ان کے فین ان کے لیے کافی ہیں آپ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔