Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا میں کھیلے جانے والی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) اور بنگلہ دیش میں ہونے والی بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) اکثر ایک ہی وقت پر شروع ہوتی ہیں جس وجہ سے غیرملکی کرکٹرز کو دونوں لیگ میں سے کسی ایک لیگ کا انتخاب کرنا پڑتا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر آندرے رسل بی پی ایل میں راجشاہی رائلز کی جانب سے کھیلیں گے اور انہیں ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے۔ آندرے رسل کا کہنا ہے کہ بی پی ایل، بی بی ایل کی طرح زیادہ لمبی نہیں چلتی اس لیے زیادہ وقت گھر سے دور نہیں گزارنا پڑتا۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں لوگ مجھے بہت پسند کرتے ہیں اور ان کی مہمان نوازی بھی مجھے بہت پسند ہے اس لیے مجھے بی پی ایل کا انتخاب کرنے کا سوچنا نہیں پڑا کیونکہ میں یہاں کھیل کر زیادہ لطف اندوز ہوتا ہوں۔
آل راؤنڈر نے مزید کہا ہے کہ اس سال بی پی ایل میں بہت تبدیلیاں ہوئی ہیں، نئی ٹیمیں بنی ہیں، کچھ نئے قانون بھی بنائے گئے ہیں اس لیے میں اس لیگ کا حصہ بننا چاہتا تھا۔
آندرے رسل کو بی بی ایل 20-2019 میں کھیلنے کیلئے 1 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالرز کی پیشکش ہوئی تھی جبکہ بی پی ایل میں انہیں اس سے زیادہ معاوضہ دیا جا رہا ہے۔