Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی کڑی جس ٹیم کے خلاف ٹوٹی تھی وہیں سے جڑ گئی۔ دس سال سے زائد عرصے کے بعد پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکا کے دورہ پاکستان کو سابق کرکٹرز نے بہت سراہا ہے۔ سری لنکا کے دورہ پاکستان کے بعد محمد یوسف کی دیگر ٹیموں سے توقعات بڑھ گئی ہیں۔
سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا یے کہ سری لنکا کے پاکستان آنے کی وجہ سے دوسری ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کریں گی جس کا ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہو گا، وہ ہوم گراؤنڈ میں اپنے ہیروز کو کھیلتا دیکھیں گے۔
محمد یوسف کہتے ہیں کہ امید ہے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز اچھے سے ہو گی۔ دوسرے جانب فاسٹ باؤلر عمر گل نے پاکستانی کرکٹ شائقین سے درخواست کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں گراؤنڈ میں آئیں اور دونوں ٹیموں کو سپورٹ کریں۔