Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کا حصہ تھے. 24 ستمبر 2019 کو شاداب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز سے ملنے والی میچ فیس وہ زلزلے سے متاثر ہونے والے افراد کو عطیہ کر دیں گے اور انہوں نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔
گزشتہ روز شاداب خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ کے شکر ہے میں نے اپنا وعدہ پورا کر دیا، سری لنکا کے خلاف سیریز سے ملنے والی تمام میچ فیس میں نے زلزلے سے متاثر لوگوں کو عطیہ کر دی ہے۔
انہوں نے لوگوں سے بھی درخواست کی کہ ان متاثرین کی مدد کریں۔ شاداب خان کو جب ایک ٹویٹر صارف نے یہ کہا کہ "نیکی کر اور دریا میں ڈال" شاداب خان نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹویٹ کرنے کا مقصد صرف دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔