Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکا نے مشکل وقت میں اپنی ٹیسٹ ٹیم پاکستان بھیج کر ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل واپسی کی راہ ہموار کر دی ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کے بعد پرامید ہیں کہ انگلینڈ کی ٹیم بھی 22-2021 میں پاکستان آئے گی۔
احسان مانی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ انگلینڈ کو 22-2021 میں پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنی ہے اور اس سلسلے میں ہماری انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ساتھ سنجیدہ بات چیت ہو رہی ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ابھی تک ای سی بی نے ہمیں بہت سپورٹ کیا ہے اس لیے میں پرامید ہوں کہ وہ پاکستان آئیں گے اور یہاں کے میدانوں میں کرکٹ کھیلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو بھی پاکستان آئے تھے، وہ جس خیال کے ساتھ پاکستان پہنچے تھے اس سے بالکل مخلتف خیالات کے ساتھ واپس گئے ہیں۔