Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ دنوں پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ایک دوسرے کو کرکٹ کا چیلنج کیا۔ علی ظفر اور شعیب اختر ایک میدان پر آمنے سامنے ہوئے تو راولپنڈی ایکسپریس نے انہیں سلو گیند کروا کر آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد علی ظفر باؤلنگ پر آئے تو شعیب اختر کو شاندار باؤنسر مارا جس کو نا کھیلنے میں ہی انہوں نے عافیت جانی۔
شعیب اختر اور علی ظفر کی اس جنگ میں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز راجستھان رائلز بھی کود پڑی ہے۔ راجستھان رائلز نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ یہ دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے، کیا آپ جوفرا آرچر کے خلاف کھیلنا پسند کریں گے،۔
جوفرا آرچر نے ورلڈکپ 2019 سے قبل انگلینڈ کی طرف سے ڈیبیو کیا تھا اور بہت کم عرصے میں وہ مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ چکے ہیں۔ یاد رہے آئی پی ایل کے گزشتہ سیزن میں جوفرا آرچر راجستھان رائلز کا حصہ تھے۔