مشہور ایکسنٹ بینڈ کے بانی رکن ایڈرین سینا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر ایک تصویر اپلوڈ کی ہے جس میں ان کے ساتھ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا کو دیکھا جا سکتا ہے۔
ایڈرین سینا نے اس تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کے ایک بہترین گلوکار سے آپ کا تعارف کرواتا ہوں اور وہ فواد نعیم رانا ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ بہت جلد کچھ آ رہا ہے جس میں ہم دونوں اکٹھے ہوں گے۔
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے ایڈرین سینا کی اس پوسٹ پر تکے لگانا شروع کر دیے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے لیے لاہور قلندرز کا گانا ایڈرین سینا اور فواد رانا نے گایا ہے۔ کچھ صارفین نے لکھا کہ آپ پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گے۔