پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تاریخی راولپنڈی ٹیسٹ کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاکستان میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے اور موقع کی مناسبت سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مہمان خصوصی کے طور پر پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد اور سری لنکا کے سابق کپتان بندولا ورناپورہ کو مدعو کیا۔
دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر دونوں سابق کپتان موجود تھے۔ میچ سے ایک روز قبل جاوید میانداد کی ملاقات قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس سے ہوئی۔
وقار یونس نے ملاقات کی تصویر ٹویٹر پر اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ لمبے عرصے بعد جادو کی جپھی، لیجنڈری جاوید میانداد کو گراؤنڈ پر دیکھ کر بہت اچھا لگا، یہ بہت خوشگوار سرپرائز تھا۔