Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈائمنڈ کیٹگری سے آسٹریلیا کے آل راؤنڈر بین کٹنگ کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔ بین کٹنگ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں کیونکہ یہ میرا پی ایس ایل میں کھیلنے کا پہلا تجربہ ہو گا۔
انہوں نے لکھا کہ سرفراز احمد، شین واٹسن اور محمد نواز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا بہت بڑی بات ہے۔ اس ٹویٹ کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے بین کٹنگ کو گلیڈی ایٹر فیملی میں خوش آمدید کہا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ: سرفراز احمد (کپتان-وکٹ کیپر)، محمد نواز، شین واٹسن، عمر اکمل، احمد شہزاد، محمد حسنین، نسیم شاہ، احسن علی، جیسن روئے، بین کٹنگ، فواد احمد، سہیل خان، ٹائمل ملز، عبدالناصر، عریش خان، اعظم خان، کیمو پال اور خرم منظور۔