Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

افغانستان کرکٹ بورڈ نے راشد خان کو قیادت سے فارغ کر کے ان کی جگہ اصغر افغان کو ایک بار پھر کپتان مقرر کر دیا ہے۔ ورلڈکپ میں افغان ٹیم کی ناقص کارکردگی کے باعث گلبدین نائب کو کپتانی سے ہٹا کر راشد خان کو افغان ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ افغانستان نے ایک سال کے دوران تین مرتبہ کپتان تبدیل کیے ہیں۔
اصغر افغان کو دوبارہ کپتان مقرر کرنے پر افغانستان کے کیمپ میں بغاوت نے جنم لیا ہے۔ سابق کپتان گلبدین نائب نے اصغر افغان کی قیادت میں کھیلنے سے صاف انکار کر دیا ہے اور کھلاڑیوں کی مشکوک سرگرمیوں کا بھانڈا پھوڑنے کا بھی اعلان کیا۔
گلبدین نائب کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے مگر وہ کرپشن اور ملک کے ساتھ دھوکہ کرنے والے ہر شخص کو بےنقاب کریں گے۔
گلبدین نائب نے کہا کہ وہ اب تک اس لیے خاموش تھے کہ انھیں حکام نے ان افراد کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی تھی مگر اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔