Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ علیم ڈار ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز سپروائز کرنے والے امپائر بن گئے۔ 2009، 2010 اور 2011 میں مسلسل تین مرتبہ امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے علیم ڈار 129 اور ویسٹ انڈیز کے اسٹیو بکنر 128 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں علیم ڈار امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں جس کے ساتھ انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز سپروائز کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
علیم ڈار ون ڈے انٹرنیشنلز میں بھی ریکارڈ بنانے کے قریب ہیں۔ وہ اب تک 207 میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں اور انھیں ساؤتھ افریقہ کے روڈی کرٹزن کا ریکارڈ توڑنے کے لیے مزید تین میچز سپروائز کرنے کی ضرورت ہے۔