Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

وزیراعظم عمران خان سے سری لنکا کرکٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں نے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران سری لنکن ٹیم آفیشلز اور پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان اور بورڈ آفیشلز خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ وزیراعظم نے دس سال بعد ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا بہترین دوست ہیں اور اس مضبوط رشتے کو دیگر شعبوں میں بھی آگے بڑھا رہے ہیں۔ سری لنکا کرکٹ نے بھی اس موقع پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی پاکستان واپسی کا اعادہ کیا۔