Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کو اس مرتبہ اکیس کی جگہ اٹھار کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ پی ایس ایل ڈرافٹ میں تمام ٹیموں نے اسی قانون کے تحت کھلاڑی منتخب کیے تاہم ملتان سلطانز کے مشترکہ مالک علی ترین اس پر مایوس نظر آ رہے ہیں۔
علی ترین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگر پی ایس ایل میں اکیس کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کی اجازت ہوتی تو وہ عمر صدیق، زاہد محمود اور فیصل اکرم کو منتخب کرتے۔ علی ترین نے کہا کہ عمر صدیق نے گزشتہ سال بحیثیت وکٹ کیپر بیٹسمین ہمارے لیے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ زاہد محمود ملک میں اس وقت بہترین لیگ اسپنرز میں سے ایک ہیں جبکہ فیصل اکرم مستقبل کا روشن ستارہ ہیں۔ واضح رہے کہ زاہد محمود کو کراچی کنگز نے ڈرافٹ میں اپنی ٹیم میں شامل کیا مگر بعد میں انھیں غیرملکی کھلاڑی سے تبدیل کر دیا گیا۔