Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے دو غیرمتوقع اور حیران کن فیصلے سامنے آئے۔ ہیڈکوچ مصباح اور کپتان اظہر علی نے نا کوئی اسپنر کھلایا اور نا ہی فواد عالم کو پلیئنگ الیون میں جگہ ملی۔ سوشل میڈیا پر شائقین اور کرکٹرز نے ٹیم مینجمںٹ کے ان فیصلوں پر خوب تنقید کی۔
ٹاس کے موقع پر پاکستان کی ٹیم سامنے آئی تو شائقین حیران رہ گئے۔ ان فارم بیٹسمین فواد عالم کی جگہ آؤٹ آف فارم حارث سہیل کو ترجیح دی گئی۔ حارث سہیل گزشتہ چار ٹیسٹ اننگز میں صرف 52 رنز اسکور کر سکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر شائقین نے ہیڈکوچ اور کپتان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب آسٹریلیا میں اسپنر کھیلانے والی ٹیم مینجمنٹ نے پاکستان میں اسپنر کو ڈراپ کر دیا۔
پاکستان چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترا جس پر سابق کرکٹرز اور فینز نے حیرانگی کا اظہار کیا۔